zulekha

زلیخا

زلیخہ بڑی حسین عورت تھی اور شاہ مغرب طیموس کی بیٹی تھی اس نے ایک رات خواب میں ایک پیکر حسن و جمال شخص کو دیکھا اور اس سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ تو اس نے بتایا: کہ میں عزیز مصر ہوں زلیخہ کے دل میں اس خواب کا نقشہ جم گیا اور ہر وقت وہ خواب پیش نظر رہنے لگا۔

بڑے بڑے بادشاہوں کے پیغام عقد آئے لیکن اس نے انکار کر دیا اور اپنا ارادہ ظاہر کر دیا کہ میں تو عزیز مصر ہی سے نکاح کروں گی چنانچہ شاہ طیموس نے اپنی بیٹی زلیخہ کا نکاح عزیز مصر سے کر دیا۔

زلیخا نے جب عزیز مصر کو دیکھا تو یہ حیران رہ گئے کہ یہ وہ نہیں ہے جسے خواب میں دیکھا تھا حتی کہ عزیز مصر نے مصر کے بازار میں بکتے ہوئے حضرت یوسف علیہ السلام کو خریدا اور انہیں گھر لایا زلیخا نے جب حضرت یوسف علیہ السلام کو دیکھا تو خواب کے نقشہ کے مطابق پایا اور وہ حضرت یوسف علیہ السلام کی محبت میں وارفتہ ہو گئی۔

زلیخااور پھر اس نے ایک محل بنوایا جس کے اندر سات کمرے تھے اور اس محل کو خوب مزین کیا اور خوبی آراستہ ہو کر کسی بہانے حضرت یوسف علیہ السلام کو اس محل میں لے گئی اور پہلے کمرے میں داخل ہوتے ہی اس نے کمرے کا دروازہ بند کر لیا پھر دوسرے کمرے میں لے گئی اور اس کا دروازہ بھی بند کر دیا پھر تیسرے کمرے میں پھر چوتھے میں حتی کہ سب کمروں کے دروازے بند کرتے ہوئے ساتویں کمرے میں حضرت یوسف علیہ السلام کو لے گئی۔

اور وہاں لے جا کر حضرت یوسف علیہ السلام سے قباحت کی طلبگار ہوئی حضرت یوسف علیہ السلام یہ سورت حال دیکھ کر حیران رہ گئے اس وقت اس کمرے کی چھت پھٹی اور یوسف علیہ السلام نے دیکھا: کہ حضرت یعقوب علیہ السلام اپنی انگلی مبارک دانتوں میں دبائے ارشاد فرما رہے ہیں کہ بیٹا خبردار! کوئی برا خیال تک نہ آنے پائے۔

حضرت یوسف علیہ السلام نے زلیخہ سے فرمایا: اللہ سے ڈر اور اس محل سرور کے محل حزن نہ بنا اور میرے در پہ نہ ہو زلیخہ نے نہ مانا اور وہ بے حد در پہ آزار ہو گئی حضرت یوسف علیہ السلام نے جب یہ سورۃ حال دیکھی تو آپ وہاں سے بھاگے زلیخہ بھی پیچھے بھاگی حضرت یوسف علیہ السلام نے بھاگتے ہوئے جس کمرے کا بھی رخ کیا اس کمرے کے دروازے کا قفل خود بخود کھلتا گیا۔

زلیخا نے پیچھا کرتے ہوئے آپ کا کرتا مبارک پیچھے سے پکڑ کر آپ کو کھینچا کہ آپ نکلنے نہ پائیں مگر آپ غالب آئے اور باہر نکل اآے اس کاشمکش کے وقت باہر کے دروازے پر عزیز مصر کھڑا تھا۔

اس نے دونوں کو دوڑتے ہوئے دیکھ لیا تو زلیخہ نے اپنی برات ظاہر کرنے اور یوسف علیہ السلام کو خائف کرنے کے لیے حیلہ تراشا اور اپنے خاوند سے کہنے لگی: کہ جو تیری بیوی سے برائی کے ساتھ پیش آئے اس کی کیا سزا ہے میں سو رہی تھی کہ اس نے آکر میرا کپڑا ہٹا کر مجھے پھسلایا ہے اسے قید کر دو یا کوئی اور تکلیف دہ سزا دو حضرت یوسف علیہ السلام نے فرمایا: یہ غلط کہتی ہے واقعہ اس کے برعکس ہے۔

پھسلانا تو یہ خود چاہتی تھی اور میرا نام لگاتی ہے عزیز مصر نے کہا: اس بات کا ثبوت اس کمرے میں زلیخہ کے مامو کا ایک شیر خوار بچہ جس کی تین ماہ کی عمر تھی پنگھوڑے میں لیٹا ہوا تھا یوسف علیہ السلام نے فرمایا: اس بچے سے پوچھ لو عزیز مصر نے کہا: اس تین مہینے کے بچے سے کیا پوچھوں؟ اور یہ کیا بتائے گا؟ یوسف علیہ السلام نے فرمایا: خدا تعالی اسے بولنے کی طاقت دینے اور میری سچائی ظاہر کرنے پر قادر ہے۔

زلیخاعزیز مصر نے اس بچے سے دریافت کیا: تو وہ بچہ بولا: اور کہنے لگا کہ یوسف علیہ السلام کا کرتا دیکھ لو اگر ان کا کرتا آگے سے پھٹا ہے تو زلیخہ سچی ہے اور اگر پیچھے سے پھٹا ہے تو یوسف علیہ السلام سچے ہیں چنانچہ کرتا دیکھا گیا تو وہ پیچھے سے پھٹا تھا۔

اور یہ حال صاف یہ بتا رہا تھا کہ یوسف علیہ السلام زلیخہ سے بھاگے تھے اور زلیخا پیچھے پڑی تھی اسی لیے کرتا پیچھے سے پھٹا عزیز مصر نے یہ حقیقت دیکھ کر جان لیا کہ یوسف علیہ السلام سچے ہیں پھر اس نے یوسف علیہ السلام سے معذرت طلب کی۔

(قرآن کریم)

سبق

انبیاء کرام علیہم السلام معصوم ہوتے ہیں اور ہر قسم کے چھوٹے بڑے گناہ سے پاک اور یہ بھی معلوم ہوا کہ انسان جب اللہ سے ڈر کر اللہ کی طرف رجوع کر لے تو راستے کی ساری رکاوٹیں خود بخود دور ہو جاتی ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا کہ حضرت یعقوب علیہ السلام اپنے پیارے یوسف کے حالات سے باخبر تھے۔

اور آپ کو علم تھا کہ اس وقت یوسف علیہ السلام کہاں ہیں؟ اور اس وقت ان سے یہ معاملہ درپیش ہے؟ اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ والے بظاہر چاہیں کوسوں دور بھی ہوں لیکن مشکل کے وقت امداد کے لیے پہنچ جاتے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالی اپنے مقربین کی برآت کے لیے تین مہینے کے بچے کو بھی قوت گویائی دے دیتا ہے اور اپنے پاک بندوں کے دامن عصمت پر شک و شبہ کی میل کا دھبہ تک نہیں آنے دیتا۔

جوئیں اور مینڈک

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔