taaj poshi

تاج پوشی

حضرت یوسف علیہ السلام جب جیل سے بڑی عزت و احترام کے ساتھ رہا کیے گئے تو بادشاہ مصر ریان ابن ولید نے آپ کو بڑے ادب و احترام کے ساتھ اپنے ساتھ تخت پر بٹھایا اور پھر اپنا خواب جو اس نے دیکھا تھا حضرت یوسف علیہ السلام سے خود بیان کیا اور اس کی تعبیر حضرت یوسف علیہ السلام کی زبان حق ترجمان سے اس نے سنی۔

حضرت یوسف علیہ السلام نے پہلے تو بادشاہ کا دیکھا ہوا خواب مفصل بیان فرمایا اور پھر تفصیل سے اس کی تعبیر بیان فرمائی بادشاہ یہ دیکھ کر کی باوجود یک کی آپ سے یہ خواب پہلے مجمع البیان کیا گیا تھا مگر آپ نے تفسیر سے وہ سارا خلاصہ سنا دیا۔

بڑا حیران ہوا اور کہا: کہ خواب تو عجیب تھا مگر اس سے بھی عجیب تر آپ کا بیان کر دینا ہے پھر تعبیر سن کر بادشاہ نے حضرت یوسف علیہ السلام سے مشورہ طلب کیا تو آپ نے فرمایا: کہ اب لازم ہے کہ غلہ جمع کیا جائے اور ان فراخی کے سالوں میں کثرت سے کاشت کی جائے اور غلہ مائے بالیوں کے محفوظ رکھا جائے.

اور رعایا کی پیداوار میں سے خمس لیا جائے اس سے جو جمع ہوگا وہ مصر واہ حوالی مصر کے باشندوں کے لیے کافی ہوگا اور پھر خلق خدا ہر طرف سے تیرے پاس غلہ خریدنے ائے گی اور تیرے یہاں پہلے خزائن و اموال جمع ہوں گے جو تجھ سے پہلے کے لیے جمع نہ ہوئے۔

تاج پوشیبادشاہ نے کہا: مگر یہ انتظام کون کرے گا؟ حضرت یوسف علیہ السلام نے فرمایا: تم اپنی قلمرو کے تمام خزانے میرے سپرد کر دو بادشاہ نے کہا: بہت اچھا آپ سے زیادہ مستحق اور کون ہو سکتا ہے؟ اور اس کو منظور کر لیا اور یوسف علیہ السلام کے زیر تصرف ملک کے سارے خزانے کر دیے.

اور پھر ایک سال کے بعد بادشاہ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو بلا کر آپ کی تاج پوشی کی اور تلوار مہر آپ کے سامنے پیش کی اور آپ کو طلائی تخت پر بٹھا کر اپنا ملک آپ کے سپرد کر دیا اور عزیز مصر کو معزول کر دیا اور خود بھی مثل رعایہ کے حضرت یوسف علیہ السلام کے تابع ہو گیا۔

(قرآن کریم)

سبق

اللہ تعالی بڑا بے نیاز قادر توانا اور حکیم ہے اور اس نے اپنے پیغمبروں کو بڑے بڑے تصرف اور اختیار اور خزائن عرض پر تسلط عطا فرمایا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اقامت عدل اور حفاظت دین کی خاطر کسی ظالم بادشاہ سے عہدہ طلب کرنا اور قبول کر لینا جائز ہے۔

حضرت موسی علیہ السلام اور ایک بڑھیا

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔