سلطان قزل ارسلان کا قلعہ

سلطان قزل ارسلان کا قلعہ

سلطان قزل ارسلان کا قلعہ

سلطان قزل ارسلان ایک ایسے مضبوط قلعہ میں رہتا تھا جسے کوئی دلیر سے دلیر فوج بھی فتح کرنے کی ہمت نہ رکھتی تھی اس قلعہ کی بلندی کوہ الوند سے برابری کا دعوی کرتی تھی اور یہ قلع مضبوطی کے علاوہ اپنی تعمیر میں بھی نہایت دل فریب اور خوش منظر تھا اس قلعہ کی روئ زمین پر کوئی مثل نہ تھی یہ قلعہ کے ارد گرد کے مناظر کے اعتبار سے ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے سبز طباق میں کوئی انڈا رکھا ہوا ہو ایک مرتبہ ایک درویش سیاحت کرتا ہوا اس قلعہ کی جانب آنکلا اس درویش کو سلطان قزل ارسلان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

سلطان قزل ارسلان نے اس درویش سے سوال کیا کی تم نے دنیا دیکھی ہے اور گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہے کیا تم نے روئ زمین پر اس طرح کا مضبوط اور خوشنما قلعہ کہیں دیکھا ہے؟ تمہاری اس قلعہ کے متعلق کیا رائے ہے؟ کیا کوئی ایسا ہے جو اس قلعہ کو فتح کر سکے؟

اس درویش نے جب سلطان قزل ارسلان کی بات سنی تو ہنس پڑا اور بولا کہ تیرا یہ قلعہ بلا شبہ اچھا ہے لیکن میں اس بات کو ہرگز تسلیم نہیں کر سکتا کہ یہ مضبوط بھی ہے کیا تو نہیں جانتا کہ تجھ سے پہلے جو لوگ اس میں رہتے تھے یہ قلعہ موت سے ان کی حفاظت نہیں کر سکا اسی طرح یہ قلعہ تیری بھی موت سے حفاظت نہیں کر سکے گا اور تیرے بعد یقینا اس میں اور لوگ آباد ہوں گے پھر اس درویش نے سلطان قزل ارسلان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے سلطان! تو اپنے باپ کے دور حکومت کو یاد کر اور اس بات کو دل سے باہر نکال پھینک کی تو ہمیشہ اس قلعہ میں رہنے والا ہے۔سلطان قزل ارسلان کا قلعہوجہ بیان

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں سلطان قزل ارسلان کا واقعہ بیان کر رہے ہیں کہ وہ اپنے قلعہ کی مضبوطی پر فخر کرتا تھا ایک درویش جب سلطان قزل ارسلان سے ملا تو سلطان قزل ارسلان نے اس سے اپنے قلعہ کے متعلق دریافت کیا اس درویش نے کہا کہ تو اس قلعہ کی مضبوطی پر فرق فخر نہ کر یہ تیری موت کو نہیں روک سکتا پس انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی موت کو یاد رکھے جو اس کے سر پر منڈلا رہی ہے اور اپنی زندگی کو پر طیش سامان اکٹھا کرنے کے لیے واقف نہ کر رکھے اور حقیقی نفع وہی حاصل کر سکتے ہیں جو دنیا کو آخرت کی کھیتی سمجھتے ہیں اور دنیا میں رہ کر آخرت کے لیے بہترین توشہ جمع کرتے ہیں۔

ذات کا پتہ روح سے چلتا ہے

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔