سونے کی اینٹ

سونے کی اینٹ

ایک شخص کو سونے کی ایک اینٹ ملی اس اینٹ کے ملنے سے قبل وہ شخص غریب تھا اور سوم و صلوات کا پابند تھا وہ شخص ہر وقت ذکر الہی میں مشغول رہتا تھا اور اپنے ان اشکال میں بڑی حلاوت محسوس کرتا تھا۔

جب اس شخص کو سونے کی اینٹ ملی تو اس کی قلبی کیفیت بدل گئی اور وہ اللہ عزوجل کی یاد سے غافل ہو گیا اور ہر وقت دنیاوی آسائشوں کے متعلق سوچنے لگا کبھی اس کے دل میں خیال آتا کہ وہ ایک شاندار مکان تعمیر کرے جس میں باغیچہ بھی ہو اور اس کے پاس عمدہ لباس اور سونے کا بہترین بستر ہو۔

الغرض اس طرح کے خیالات سے اس کے دماغی حالات خراب ہو گئی اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید اس کے دماغ میں کوئی کیڑا گھس گیا ہو وہ شخص اپنی اس قلبی اور دماغی کیفیت سے تنگ آکر ایک روز جنگل میں چلا گیا اور اس نے دیکھا کہ ایک شخص قبر کی مٹی سے اینٹیں پاتھ رہا تھا۔سونے کی اینٹاس نے جب یہ منظر دیکھا تو اس کی قلبی کیفیت لوٹ آئی اور اس نے سوچا کہ میں بھی کتنا بے وقوف ہوں کی سونے کی اینٹ سے اپنی قلبی کیفیت کھو بیٹھا جب کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ایک دن میری قبر کی مٹی سے بھی کوئی اسی طرح اینٹیں پاتھی جائیں گی اس ایک سونے کی اینٹ نے مجھے دنیا میں الجھا دیا اور میں بھول بیٹھا کہ میں اپنی عمر کی قیمتی سرمائے کو یوں ہی برباد کر رہا ہوں۔

وجہ بیان

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں ایک نیک شخص کا قصہ بیان کر رہے ہیں جس نے سونے کی اینٹ ملی تو اس کی قلبی کیفیت بدل گئی پھر اس نے جب ایک شخص کو قبر کی مٹی سے اینٹے پاتھتے ہوئے دیکھا تو اس کی قلبی کیفیت لوٹ آئی اور اس نے سوچا کہ کل کو اس کی قبر کی مٹی سے بھی یوں ہی اینٹیں پاتی جائیں گی۔

بس یاد رہے کی دولت انسان کو ذکر الہی سے غافل کر دیتی ہے اور دولت ملنے کے بعد انسان دنیا میں مشغول ہو جاتا ہے اللہ عزوجل کے نیک بندوں کا یہ طریقہ رہا ہے کہ انہوں نے دولت کو اپنے لیے سب کچھ نہیں جانا اور دولت ملنے کے بعد اسے راہ خدا میں خرچ کر دیا تاکہ کل بھی سکون برقرار رہے۔

اس حکایت میں دولت کے وبال سے ہرگز مراد نہیں کی دولت سے نفرت کی جائے بلکہ اگر انسان کے پاس دولت ہو تو وہ اسے جائز امور میں خرچ کرے تاکہ اس کے لیے بجائے وبال کے یہ باعث نجات ہو۔

میں اپنے غلیظ باطن کی وجہ سے شرمسار ہوں

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔