waqiat in urdu

شیخ مسلمہ بن نعمۃ السروجی کا خبر دینا

حضرت شیخ مسلمہ بن نعمۃ السروجی رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے دریافت کیا کہ اب قطب زمانہ کون ہیں؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا قطب وقت اس وقت مکہ مکرمہ میں ہیں۔ اور ابھی وہ پوشیدہ ہیں انہیں عارفین کے سوا کوئی نہیں پہچانتا۔ نیز عراق کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ عنقریب ایک عجمی شخص جن کا نام مبارک عبدالقادر ہوگا ظاہر ہوگا جن کی کرامات اور خوراق عادات بکثرت ہوں گی اور یہی وہ غوث اور قطب ہوگا جو عام لوگوں میں تمام اولیاء کی گردن پر میرا قدم کا اعلان فرمائیں گے اور اپنے اس قول میں حق پر ہوں گے۔ تمام اولیاء زمانہ آپ کے قدموں کے نیچے ہوں گے اللہ تعالی ان کی ذات عالی نسب اور ان کے کرامات کی تصدیق کرنے کی وجہ سے لوگوں کو نفع دے گا

 

(قلائد الجواہر)

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔