شیخ ابو احمد عبدالجونی کا خبر دینا
حضرت شیخ ابو احمد عبداللہ الجونی رحمت اللہ تعالی علیہ نے 468 ہجری میں کوہ حرد میں اپنی خلوت میں ارشاد فرمایا کہ عنقریب بلاد عجم میں ایک بچہ پیدا ہوگا جو کرامات اور خوراق کی وجہ سے بہت مشہور ہوگا۔ وہ تمام اولیاء اللہ میں مقبول و منظور ہوگا۔ اس کے وجود پاک سے اہل زمانہ کو شرف حاصل ہوگا اور جو کوئی بھی اس کی زیارت سے مشرف ہوگا نفع اٹھائے گا۔
(بہجۃ الاسرار)