waqiat in urdu

ستتر ہزار کا اجتماع

حضرت شیخ نامی اسم گرامی عبداللہ الجبائی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ مجھے محبوب سبحانی قطب یزدانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے بتایا کی ابتدا میں میرے پاس دو یا تین آدمی بیٹھا کرتے تھے پھر جب مشہوری ہوئی تو میرے پاس بے اندازہ اجتماع ہونے لگا اس وقت میں بغداد شریف کے محلہ حلبہ کی عید گاہ میں بیٹھتا تھا۔
لوگ رات کے وقت مشعلیں اور لالٹینے لے کر آتے پھر اجتماع اتنا ہونے لگا کہ یہ عید گاہ بھی لوگوں کے لیے تنگ ہو گئی اس لیے باہر عیدگاہ میں ممبر رکھا گیا لوگ دور دراز سے بہت بڑی تعداد میں گھوڑوں کچروں اور اونٹوں پر سواری کر کے آتے اس وقت 70 ہزار کا اجتماع ہوتا تھا جن میں کثیر تعداد علماء فقہاء اور مشائخ ہوتے تھے آپ کی مجلس میں افضل علماء جن کے تعداد 400 کے قریب تھی جو قلم اور دعوت لے کر حاضر ہوتے تھے اس کو آپ نے صاحبزادے سیدنا عبدالوہاب نے بیان کیا۔

( بہجۃ الاسرار)

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔