روپیوں کی ہتھیلی سے خون کا نکلنا
حضرت شیخ ابو العباس انحضرت الحسین المصلی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کی ایک رات ہم بہت سے آدمی حضور غوث اعظم کے مدرسے میں حاضر تھے کہ خلیفہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام عرض کرنے کے بعد آپ کے سامنے ادب سے بیٹھ گیا اور 10 عدد تھیلیاں جو روپیوں سے بھرپور تھی لایا۔
آپ کی خدمت میں ان کا نظرانہ پیش کیا آپ نے لینے سے انکار کر دیا خلیفہ نے بہت زیادہ اصرار کیا آپ نے اتنے اصرار پر صرف دو تھیلیاں لے لی ایک تھیلی کو دائیں ہاتھ میں اور دوسری تھیلی کو بائیں ہاتھ میں پکڑ کر نچوڑا تو ان تھیلیوں سے خون نکلنے لگا آپ نے خلیفہ سے فرمایا کیا تم خوف خدا نہیں رکھتے لوگوں کا خون نچوڑ کر پھیلیوں میں بند کر کے میرے پاس لائے ہو خلیفہ یہ دیکھ کر اور سن کر بے ہوش ہو گیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا اگر مجھے خلیفہ کے آل رسول ہونا مد نظر نہ ہوتا تو میں یہ خون تمہارے محلات پر بہا دیتا ہے۔