رجال غیب کی حاضری
حافظ ابوذرا طاہر بن محمد ظاہر المقدسی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ میں محبوب سبحانی غوث اعظم سمدانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی مجلس میں حاضر تھا تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ میرا کلام رجال غیب سے ہوتا ہے جو کوہ قاف سے میری مجلس میں شرکت کے لیے حاضر ہوتے ہیں
پھر آپ کہ صاحبزادے سید عبدالرزاق سے اس وقت کا حال دریافت کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا؛
کہ آپ کے اس ارشاد کے وقت جب میں نے اوپر نظر اٹھا کر دیکھا تو ہوا میں رجال غیب کی صفوں کی صفیں نظر آئیں اور ان سے تمام افق بھرپور تھا اور یہ لوگ اپنے سروں کو جھکائے ہوئے محبوب سبحانی کا کلام مبارک سن رہے تھے۔