رعیت اور قیامت
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں لوگوں نے عرض کیا: کہ آپ اس قدر محنت شاقہ کیوں اٹھاتے ہیں؟
کی نہ دن کو چین نہ رات کو آرام فرماتے ہیں فرمایا: کہ اگر دن کو آرام کروں تو رعیت بے آرام ہو اور اگر رات کو چین کروں اور خدا کا ذکر نہ کروں تو قیامت میں کیا منہ دکھاؤں؟
(کتاب مذکور)
سبق
مسلمان حاکم رعایہ کی ہمدردی اور خدا کی بندگی میں مشغول رہتے ہیں۔