Qaidi chacha

قیدی چچا

جنگ بدر میں جب اللہ نے مسلمانوں کو فتح اور کفار کو شکست دی تو مسلمانوں کے ہاتھ جو قیدی آئے ان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت عباس بھی تھے قیدیوں سے جب تاوان طلب کیا گیا تو حضرت عباس کہنے لگے: اے محمد! میں تو ایک غریب آدمی ہوں میرے پاس کیا ہے؟ مکہ میں جب آپ نے مجھے چھوڑا تھا تو میں تمام قبیلہ کے افراد سے غریب تھا۔

قیدی چچاحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور اب جب کہ آپ نے اپنے گھر سے فوج کفار کے ساتھ جنگ بدر میں آنا چاہا تو آپ اپنی بیوی ام فضل کو پوشیدگی میں چند سونے کی اینٹیں دے کر آئے تھے چچا جان یہ راز آپ کیوں چھپا رہے ہیں؟ حضرت عباس یہ غیب کی بات سن کر حیران رہ گئے اور بقول شاعر۔۔۔

جناب حضرت عباس پہ راشہ ہوا طاری کی پیغمبر

تو رکھتا ہے دلوں کی بھی خبرداری

خیال آیا مسلمان نیکو بد پہچان جاتے ہیں

محمد آدمی کے دل کی باتیں جان جاتے ہیں

(حضور کی اطلاع علی الغیب کا معجزہ دیکھ کر حضرت عباس ایمان لے آئے۔                                                                                     (دلائل النبوہ

سبق

ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات مخفی نہیں اللہ نے ہر چیز کا حضور کو علم دے دیا ہے اور یہ علم غیب کا بھی حضور کا ایک معجزہ ہے جس پر ہر مسلمان کا ایمان ہے

جبرائیل امین ایک نورانی تارۃ

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top