قبر انور سے اذان کی آواز
جن دنوں لشکر یزید نے مدینہ منورہ پر چڑھائی کی ان دنوں تین دن مسجد نبوی میں اذان نہ ہو سکی حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ نے یہ تین دن مسجد نبوی میں رہ کر گزارے۔
آپ فرماتے ہیں کہ نماز کے وقت ہو جانے کا مجھے کچھ پتہ نہیں چلتا تھا مگر اس طرح کی جب نماز کا وقت آتا قبر انور سے ایک ہلکی سی اذان کی آواز آنے لگتی۔
(مشکوہ شریف)
سبق
ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم قبر انور میں بھی زندہ ہیں اور جو شخص (معاذ اللہ) حضور کو مر کر مٹی میں مل جانے والا کہتا ہے وہ بڑا بے ادب اور گستاخ رسول ہے۔