پیوند لگا خرقہ بہتر ہے
ختن کے بادشاہ نے ایک بزرگ کی عزت و مرتبہ کو پہچانتے ہوئے ان کی خدمت میں ریشم کا عمدہ لباس بھیجا ان بزرگ نے اس لباس کو زیب تن کیا اور زمین کو بوسہ دیا۔
اور بادشاہ کے عمدہ اخلاق کی تعریف کی اور کہا: کہ اس لباس کی بہترین ہونے میں کوئی شک نہیں مگر اس عمدہ لباس کے مقابلے میں میرا پیوند لگا خرقہ بہتر ہے کی اسے پہن کر کسی انسان کے سامنے سر جھکانا نہیں پڑتا۔
وجہ بیان
حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں ایک بزرگ کا قصہ بیان کرتے ہیں جنہیں ایک بادشاہ نے عمدہ ریشمی لباس تحفے میں بھیجا تو انہوں نے بادشاہ کے اس تحفے کی قدر کی اور فرمایا: کہ یہ لباس اپنی جگہ پر عمدہ ہے مگر میرا پیوند لگا خرقہ بہتر ہےکی اسے پہن کر میں کسی انسان کے آگے سر نہیں جھکاتا۔
یہ حکایت ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو دولت کو ہی سب کچھ جان لیتے ہیں اور مالک حقیقی پر ان کا بھروسہ کامل نہیں ہوتا حالانکہ مالک حقیقی ہر شے پر قادر ہے اور انسانوں کی بجائے اس کے اگے سر جھکانا باعث نفع ہے۔