پیر کامل کی صحبت کے بغیر تم نفسانی خواہشات کو پامال ہرگز نہیں کر سکتے
اگرچہ تیرا جسم نازک اور لاغر ہے لیکن پھر بھی تمہارے بغیر دنیا کا کام نہیں نکلتا اغاز کا تیرے ہاتھ میں اور تیری منشا کے مطابق ہے کامل پیر چونکہ احوال سے واقف ہے اسی لیے اس کا دامن تھام لو تاکہ حقیقی منزل پا سکو۔
میں نے ایک جواں بخت کو پیر کہا: ہے کیونکہ وہ اللہ عزوجل کی جانب سے پیر ہے نہ کہ عمر کی وجہ سے ہے وہ ایسا پیر ہے جس کی ابتدا نہیں جیسا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اس وقت بھی تمہارا نبی تھا جب آدم علیہ السلام کا پتلا بنا تھا۔
پیری درحقیقت پیغمبرری کا پر تو ہوتی ہے اور پیر کا بڑھاپہ اس کی کمزوری کی دلیل نہیں ہوتا پرانی شراب زیادہ قوی ہوتی ہے پیر کا توصل اختیار کرو کیونکہ یہ راہ پیر کے بغیر آفت اور پر خطر ہے تو راستہ تو بارہا چل چکا ہے اس کے لیے بھی کسی رہنما کی ضرورت ہوتی ہے اور جس راستے کو تو نے دیکھا ہی نہیں خبردار اس پر تنہا ہرگز نہ چلنا۔
جو شخص بغیر پیر کے راستہ چلا وہ شیطان کی وجہ سے گمراہ ہوا اگرچہ پیر نہ ہو تو شیطانی وسواس تجھے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے شیطان تجھے گمراہ کر کے پریشانی میں مبتلا کر دے گا تجھ سے زیادہ ہوشیار اور چالاک اس راستہ میں گمراہ ہو گئے ان کی گمراہی قرآن مجید سے سنو کہ شیطان لوگوں کو سیدھی راہ سے بھٹکا کر لاکھوں سال کی مسافت پر لے گیا ان ہلاک شدگان سے عبرت حاصل کرو اور ان کے راستہ پر ہرگز نہ چلو اپنے گدھے نفس کی گردن پکڑ لو اور اسے راستہ کی جانب کھینچ لو اور راستہ جاننے والوں کی جانب آجاؤ۔خبردار اس گدھے کو نہ چھوڑو کیونکہ یہ سبزے کا عاشق ہے اگر تو نے اسے تھوڑی سی بھی ڈھیل دی تو یہ فورا سبزے کی جانب بھاگے گا سبزے کا عاشق گدھا راستے کا دشمن ہوتا ہے اگر تمہیں راستہ سے کوئی واقف نہیں ہو تو یہ گدھا چاہے اس کے خلاف کرو کہ وہی سیدھا راستہ ہے۔
عورتوں سے مشورہ کرو لیکن اس مشورے کہ الٹ کرو ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے نفسانی خواہشات اور ارزوؤں سے دوستی ہرگز نہ کرو کیونکہ یہ تجھے اللہ عزوجل کی راہ سے گمراہ کرنے والی ہیں پیر کامل کی صحبت کے بغیر نفسانی خواہشات کو پامال ہرگز نہیں کر سکتے۔
وجہ بیان
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ شکایت میں بیان کرتے ہیں کہ نفسانی خواہشات انسان کو گمراہی میں مبتلا کر دیتی ہے اور پیر کامل کی صحبت کے بغیر تم نفسانی خواہشات کو پامال ہرگز نہیں کر سکتے اگرچہ تم عورتوں سے مشورہ ضرور کرو مگر اس مشورے کہ الٹ کرو ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔
تمہارا نفس گدھے کی مانند ہے جو سبزے کا عاشق ہے بس اسے سبزے سے دور رکھو اور اس گدھے کو اپنے قابو میں رکھو اور اپنے سے پہلی اقوام کے حالات و واقعات مطالعہ کرو کہ عبرت حاصل کرو۔