nafees halwa

نفیس حلوہ

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں جب آذربایجان فتح ہوا اور مسلمانوں کو مختلف چیزیں ملی ایک شخص عتبہ نامی کو نہایت نفیس حلوہ دستیاب ہوا جو اس نے حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں تحفہ بھیج دیا۔

حضرت فاروق اعظم نے اس حلوہ کو دیکھ کر اور چکر فرمایا: کیا یہ حلوہ سب نے کھایا ہے؟ یا میرے ہی لیے آیا ہے؟ لانے والے نے کہا: حضور صرف آپ ہی کے لیے آیا ہے آپ نے اسی وقت بھیجنے والے کے نام حسب ذیل خط لکھا۔

نفیس حلوہاللہ کے بندے امیر المومنین عمر کی جانب سے عتبہ بن مرقد کے نام: اما بعد یاد رکھو! کہ یہ حلوہ نہ تو تمہاری کوشش سے حاصل ہوا اور نہ ہی تمہاری ماں تمہارے باپ کی کوشش سے حاصل ہوا ہے ہم تو صرف وہی چیز کھائیں گے جسے تمام مسلمان اپنے اپنے گھروں میں پیٹ بھر کر کھائیں۔

(فتوح البلدان)

سبق

یہ تھے ہمارے اسلاف جنہیں رعایہ کے ہر فرد کا خیال تھا اور وہ کوئی ایسی چیز نہ کھاتے جو رعایہ کو میسر نہ اس سکے اور وہ رعایا کو اولاد سے بھی زیادہ عزیز سمجھتے تھے۔

انگوٹھی کا نقش

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔