نبی کی شفقت کا اثر

waqiat in urdu

نبی کی شفقت کا اثر

ایک صحابی اپنے بچپن میں انصار کے باغوں میں چلے جاتے اور کھجور کے پیڑوں پر ڈھیلے مار کر کھجوروں کو گرایا کرتے۔ لوگ ان کو پکڑ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئے اور شکایت کی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں محبت سے بلا کر اپنے پاس بٹھایا۔ سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا’ بیٹا ڈھیلے مار کر کھجوریں گرانا اچھی بات نہیں اس سے نقصان ہوتا ہے۔ پھر انہیں باہر بھیج دیا۔

waqiat in urdu

تھوڑی دیر کے بعد پھر ان کی شکایت ائی کہ یہ بچہ اپنی حرکت سے باز نہیں اتا۔ اس بار بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جھڑکا نہیں اور محبت سے پوچھا۔ بیٹا پیڑوں پر ڈھیلے کیوں مارتے ہو۔ انہوں نے جواب دیا۔ کھجوریں کھانے کے لیے۔

پس حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کھجور جو خود بخود گرتی ہیں انہیں اٹھا کر کھا لیا کرو ڈھیلے نہ مارا کرو۔ یہ فرما کر ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور دعا دی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے شفقت کا ان پر ایسا اثر ہوا کہ پھر کبھی ایسی حرکت نہ کی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top