waqiat in urdu

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نور حامی و مددگار

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک انجیل میں بھی موجود تھا جو انبیاء کرام صلی اللہ علیہ وسلم کے سردار اور صفاء سمندر ہیں. حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا ذکر بھی انجیل میں موجود تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جہاد، روزے اور کھانے کا ذکر بھی تھا. عیسائیوں کی ایک جماعت ثوآب کی خاطر جب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام اور ذکر پر پہنچتی تو اس معتبرک اسم مبارک کو بوسہ دیتی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرتے۔

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نور حامی و مددگار

وہ لوگ اس سارے جھگڑے میں خوف و خطرے سے دور تھے وہ حاکموں کے شر سے محفوظ تھے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نور ان کا حامی و مددگار تھا وہ جو فتنوں میں پھنسے رہے بالآخر ذلیل و خوار ہوئے اور ان کا مذہب و قانون تہ و بالا ہو گیا جب نام احمد صلی اللہ علیہ وسلم کسی کا یار ہو جاتا ہے تو وہ ایک مضبوط قلعہ بن جاتا ہے۔

وجہ بیان

مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں انجیل میں موجود حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کا ذکر فرما رہے ہیں کہ عیسائی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب تک عقیدت رکھتے تھے وہ متبرک تھے اور پھر جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی تو وہ ذلیل و رسوا ہو گئے۔

بس یاد رکھو کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے اور جو بھی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن سے وابستہ ہو گیا اس نے فلاح پائی۔

 

ایک نیکی اور روزِ محشر

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔