ناپ تول میں کمی کرنا بڑا جرم ہے
ایک چور سیستان شہر میں آیا اور وہاں ایک دکاندار سے کھانے پینے کی کچھ چیزیں خریدی اس دکاندار نے چیزوں کی قیمت تو پوری لی مگر تولتے وقت ڈنڈی مار دی اس چور نے جب دیکھا تو دہائی دیتے ہوئے کہا: اے اللہ! مجھ جیسے معمولی چور کو دوزخ میں نہ ڈالنا میں اس شہر میں تو بڑے بڑے چور بیٹھے ہیں جو دن دہاڑے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔
وجہ بیان
حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں ایک چور کا واقعہ بیان کر رہے ہیں جو سیستان شہر میں ایک دکاندار سے کچھ چیزیں خریدنے لگا تو اس نے تولتے ہوئے ڈنڈی مار دی اس شور نے کہا: کہ اس شہر میں تو مجھ سے بھی بڑے چور ہیں جو دن دہاڑے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔
یاد رکھو کی ناپ تول میں کمی کرنا بڑا جرم ہے حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم پر اللہ عزوجل کا عذاب اسی وجہ سے آیا تھا کہ وہ ناپ تول میں کمی کیا کرتے تھے۔