murshid kamil ke hauz se nafs ko paak karo

مرشد کامل کے حوض سے نفس کو پاک کرو

مرشد کامل کے پاک حوض سے نفس کو پاک کرو حق کی راہ میں جان بھی جائے تب بھی آگے بڑھو عاشق تو آگ کی بھٹی میں خوشی محسوس کرتا ہے کیوں کہ فنا کے بعد بقا ہے اور موت ختم ہے۔

شدت شوق جنون میں فاش گوئی کی قلمدانہ کیفیت، نہ اہلوں کے ہاتھ انبیاء کرام علیہم السلام کا ستایا جانا’ اپنے خصائل کی بنا پر انسانوں کا حشر ہونا، انسان کی حیوانی اور ملاکوتی صفات، عارفوں کے باطن سے فیضان حاصل کرنا، زندگی میں فنائے جسم کے بعد حیات نو اور اسرار الہی کا عطا ہونا، اس زندہ روح کا شیطان کو ظاہر کر دینا اور نفس کی گائے کو ذبح کر کے اس پر چھپی ہوئی روح کو زندہ کیا جاتا ہے۔

مرشد کامل کے حوض سے نفس کو پاک کرواچھے کاموں کو کل پر چھوڑ دینے آفت صحیح سخاوت جسم کے خواہشات کو چھوڑنا ہے عشق کے مجاہدوں سے جسم کے بند توڑ کر اللہ عزوجل کے رنگ میں رنگ جاؤ۔۔

وجہ بیان

مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ مرشد کامل کے پاس حوض سے نفس کو پاک کرو تب ہی تم راہ حق میں آگے بڑھ سکو گے فنا کے بعد بقا ہے اور عشق کے مجاہدوں سے جسم کے بند توڑ دو پھر ہی تم صحیح معنوں میں عشق الہی کے رنگ میں رنگ سکو گے۔

انسان کے نیک اعمال سے بہتر اس کا کوئی ساتھی نہیں ہے

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔