خوشا مدیوں کے شر سے اعمال نامہ سیاہ ہو جاتا ہے
جان لو کی بغیر اللہ تعالی اور اللہ والوں کی عنایت کے اگر فرشتہ بھی ہو تو خوش امدیوں سے نہیں بچ سکتا ان کے شر سے اس کا اعمال نامہ بھی سیاہ ہو جائے گا اے اللہ! اے صاحب قدرت! اے ہر شے سے مبرا! تو ہر ظاہر و باطل سے آگاہ ہے تجھ میں نہ کسی شے کی کمی ہے اور نہ ہی زیادتی ہے تیرے ہی ذریعے ہم تک ہدایت پہنچی اور ہم ذلیل و خوار ہونے سے بچ گئے تو نے ہمارے عیب ظاہری و باطنی پر پردہ ڈال دیا۔
وہ قطرہ علم جو تو نے مجھے بخش رکھا ہے اس کو اپنے علم کے دریاؤں سے متصل کر دے میری روح میں علم کا ایک قطرہ موجود ہے اس کو نفس کی شرنگیزیوں سے بچا لے اے اللہ! اس پر قادر ہے کہ ہم ہوائے نفس اور ذلت جسمانیہ اس قطرہ علم کو بالکل خشک کر لیں تب بھی تو کو ان سے واپس لے لے اور اپنی بے پایاں رحمت اس کی رہائی کرا لیں۔
وجہ بیان
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ یہاں بیان کرتے ہیں کی خوش امدیدوں کے شر سے اعمال نامہ سیاہ ہو جاتا ہے اگر اللہ عزوجل کی نصرت شامل حال رہے تو انسان ذلیل و خوار ہونے سے بچ جاتا ہے اللہ عزوجل کی بے پایاں رحمت کی بدولت ہی انسان بخشا جائے گا ورنہ اعمال کا حساب بہت سخت ہے۔