خاموشی ایک ایسی شے ہے جو تیری جہالت کو چھپاتی ہے

خاموشی ایک ایسی شے ہے جو تیری جہالت کو چھپاتی ہے

مصر کی ایک بستی میں ایک گوڈری پوش فقیر رہتا تھا اور وہ کسی سے کوئی بات نہ کرتا تھا اس کی یہ خاموشی دیگر لوگوں کے لیے اس کی بزرگی کی دلیل بن گئی تھی اور لوگ اسے اللہ عزوجل کا نیک بندہ جان کر ہر وقت پروانوں کی طرح اس کے گرد منڈلاتے رہتے تھے۔

اس شخص کی شامت اعمال دیکھیے کہ ایک دن اس کے دل میں خیال آیا کہ یہ جو اتنی مخلوق میرے گرد جمع ہوتی ہے یہ سب میرے صاحب کمال ہونے کی وجہ سے ہے اور مجھے چاہیے کہ میں ان سب پر اپنے کمال ظاہر کروں اگر میں اسی طرح خاموش رہا تو یہ لوگ کیسے جان سکیں گے کہ میں کتنا عالی مرتبت بزرگ ہوں۔

یہ خیال آتے ہی اس شخص نے اپنی خاموشی توڑ دی اور آنے والے عقیدت مندوں سے گفتگو کرنا شروع کر دی اگر وہ واقعی میں صاحب کمال ہوتا تو اس کی حکمت و دانائی کی باتوں سے لوگوں کے دلوں میں اس کے لیے عقیدت زیادہ ہو جاتی خاموشی ایک ایسی شے ہے جو تیری جہالت کو چھپاتی ہےلیکن وہ تو جاہل تھا اس لیے جب اس نے لوگوں سے الٹی سیدھی باتیں کی تو لوگ اس سے تنفر ہونا شروع ہو گئے اور اس کے پاس آنا چھوڑ دیا اور لوگوں کی اس سے عقیدت ختم ہو گئی۔

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ اے عقل مند خاموشی تیرے لیے باعث عزت ہے اور یہ ایسا وصف ہے جو تیری جہالت کو چھپاتا ہے پس تجھے یہ لازم ہے کہ بغیر ضرورت کے اور بغیر سوچے سمجھے گفتگو نہ کرے کہ تیرے عیوب دوسروں پر ظاہر ہوں۔

وجہ بیان

حضرت شیخ سعدی رحمہ اللہ علیہ اس حکایت میں ایک درویش کا قصہ بیان کرتے ہیں جو اول تو خاموش رہتا تھا اور لوگ اس کی اس خاموشی کی بدولت اسے درویش جانتے تھے پھر اس نے غرور کیا اور لوگوں کے اس ہجوم کو اپنا کمال جانا۔

پھر جب اس نے چپ کا روزہ توڑا اور گفتگو کی تو لوگوں نے اس کی گفتگو سے اندازہ لگایا کیے جاہل ہے اور اگر وہ واقعی درویش ہوتا تو یقینا حکمت و دانائی کی باتیں کرتا اور لوگوں کے اس ہجوم کو اپنا کمال جاننے کے بجائے اللہ عزوجل کی عطا جانتا۔

پس خاموش رہنا تمام بھلائیوں کی جڑ ہے اور داناؤں کا قول ہے کہ جو شخص کم سوتا کم کھاتا اور کم بولتا ہے وہ بے شمار برائیوں سے محفوظ رہتا ہے خاموشی ایک ایسی شے ہے جو تیری جہالت کو چھپاتی ہے۔

درویش کی دعا سے نابینا کی آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔