جنات کی غوث پاک کے دربار میں حاضری
حضرت شیخ ماجد الکروی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ جب محبوب سبحانی غوث اعظم سمدانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے ارشاد فرمایا میرا قدم تمام اولیاء کی گردنوں پر فرمایا تو اس پر کوئی ولی زمین پر باقی نہ رہا جس نے واضح طور پر اور آپ کے مراتب علٰی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی گردن نہ جھکائی ہو اور نہ ہی اس وقت صالح جنات میں سے کوئی ایسی مجلس تھی جس میں اس قول کا تذکرہ نہ ہوا ہو تمام دنیا جہان کے جنات گروہ در گروہ آپ کے در والا پر حاضر تھے تمام جنات نے آپ کی خدمت میں سلام کا ہدیہ پیش کیا اور سب کے سب آپ کے دست مبارک پر توبہ کر کے حلقہ اسلام میں داخل ہو گئے۔