جبرائیل امین ایک نورانی تارہ
ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرائیل امین علیہ السلام سے دریافت فرمایا: کہ اے جبرائیل! تمہاری عمر کتنی ہے؟ تو جبرائیل نے عرض کیا: حضور مجھے کچھ خبر نہیں ہاں اتنا جانتا ہوں کہ چوتھے حجاب میں ایک نورانی تارہ 70 ہزار برس کے بعد چمکتا تھا میں نے اسے 72 ہزار مرتبہ چمکتے دیکھا ہے۔
حضور علیہ السلام نے یہ سن کر فرمایا: میرے رب کی عزت کی قسم میں ہی وہ نورانی تارہ میں ہی وہ تارا ہوں (روح البیان)
سبق
ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کائنات کی ہر چیز سے پہلے پیدا فرمائے گئے اور آپ کا نور پاک ہے اس وقت بھی تھا جب کہ نہ کوئی فرشتہ تھا نہ کوئی بشر نہ زمین تھی نہ آسمان اور نہ کوئی اور شے فصل اللہ علیہ وسلم۔