huzool sallallahu alehi wasllam ka gusl mubarak

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا غسل مبارکحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا غسل مبارک

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل مبارک کے وقت صحابہ کرام علیہم الرضوان سوچنے لگے اور اپس میں کہنے لگے کہ جس طرح دوسرے لوگوں کے کپڑے اتار کر ان کو غسل دیا جاتا ہے کیا اسی طرح حضور کے کپڑے مبارک بھی اتار کر حضور کو غسل دیا جائے گا یا حضور کو کپڑوں سمیت غسل دیا جائے گا اس بات پر گفتگو کر رہے تھے۔

ابھی گفتگو کر ہی رہے تھے کہ اچانک سب پر نیند طاری ہو گئی اور سب کے سر ان کے سینوں پر دولک آئے پھر سب کو ایک آواز آئی کوئی کہنے والا کہہ رہا تھا تم جانتے نہیں یہ کون ہیں؟ خبردار! یہ رسول اللہ ہیں ان کے کپڑے نہ اتارنا انہیں کپڑوں سمیت ہی غسل دو پھر سب کی آنکھیں کھل گئیں اور حضور کو کپڑوں سمیت ہی غسل دیا گیا۔

 مواہب لدنیا

سبق

ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان سب سے ممتاز اور برگزیدہ ہے اور کوئی شخص ایسا نہیں جو ان کی مثل ہو آپ کی یہ زندگی، آپ کا وصال شریف، آپ کا غسل شریف اور آپ کا قبر انور میں رونق افروز ہونا ہر بات آپ کی ممتاز ہے اور کوئی شخص کسی بات میں آپ کی مثل نہیں

سانپ کا انڈا

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔