waqiat in urdu

حضرت عثمان ذوالنورین

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی چار صاحبزادیاں تھیں زینب, رقیہ، ام کلثوم اور فاطمہ رضی اللہ عنہن حضرت رقیہ کی شادی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوئی حضرت رقیہ کا انتقال ہو گیا اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو اس بات کا رنج پہنچا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دوسری صاحبزادی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا بھی نکاح حضرت عثمان سے کر دیا اور فرمایا: اے عثمان! اگر میری سو لڑکی بھی ہوں اور ان کا یکے بعد دیگر انتقال ہو جائے تو میں یک کے بعد دیگرے تمہارے نکاح میں دیتا جاؤں۔

(مواہب لدنیہ)

سبق

یہ خصوصیت صرف حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو حاصل تھی کہ نبی کی دو بیٹیاں آپ کے نکاح میں آئیں جب سے دنیا شروع ہوئی اس وقت سے لے کر قیامت تک بجز حضرت عثمان کے نہ کوئی ہوا ہے نہ ہوگا جس کے نکاح میں نبی کی دو بیٹیاں آئی ہوں اس لیے آپ کا لقب ذوالنورین ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top