حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ کا نام ”شرف الدین” ہے۔ آپ (رحمۃ اللہ علیہ )کے والد بزر گوار حضرت مصلح الدین (رحمۃ اللہ علیہ) کا شمار نا بغہ روزگار اولیاء اللہ (رحمۃ اللہ علیہ) میں ہوتا ہے۔حضرت شیخ سعدی (رحمۃ اللہ علیہ) ابھی کم سن ہی تھے کہ آپ (رحمۃ اللہ علیہ)کے والد بزرگوار اس جہان فانی سے کوچ فرماگئے۔

حضرت شیخ سعدی (رحمۃ اللہ علیہ) 589 ھ میں شیراز میں پیدا ہوئے۔ آپ(رحمتہ اللہ علیہ)نے اپنے لقب”سعدی” کے نام سے شہرت پائی۔ آپ( رحمتہ اللہ علیہ) نے اپنی ابتدائی تعلیم شیراز میں ہی حاصل کی اور پھر حصول علم کے لئے بغداد تشریف لے گئے۔بغداد میں آپ (رحمتہ اللہ علیہ )نے شیخ الشیوخ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ حضرت علامہ ابن جوزی (رحمتہ اللہ علیہ) کی صحبت اختیار کی اور کسب فیض حاصل کیا۔

waqiat in urdu

حضرت شیخ سعدی(رحمتہ اللہ علیہ)کو فقرو درویشی سے خاص لگاؤ کی بدولت آپ(رحمتہ اللہ علیہ) بچپن سے ہی عبادت و ریاضت میں مشغول رہنے لگے تھے۔آپ(رحمتہ اللہ علیہ) نے حضرت شیخ عبد القادر گیلانی(رحمتہ اللہ علیہ) کے دست اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی اور انہی کی صحبت میں پہلی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کی۔ آپ(رحمتہ اللہ علیہ) نے چودہ حج باپیادہ کئے۔

حضرت شیخ سعدی( رحمتہ اللہ علیہ) کو سیر و سیاحت سے خاص لگاؤ تھا اور اس کے لئے آپ (رحمتہ اللہ علیہ )نے کئی ممالک کا سفر کیا ۔ آپ (رحمتہ اللہ علیہ )نے بغداد کی شان و شوکت بھی دیکھی اور اسے چنگیز خان اور ہلاکو خان کے ہاتھوں تباہ ھوتے ہوئے بھی دیکھا ۔ آپ( رحمتہ اللہ علیہ )نے کم وبیش اپنی زندگی کے تیس برس سیاحت کی۔

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ سعدی (رحمتہ اللہ علیہ )نے نصیحت آموز حکایات پر مبنی کتب بوستانِ سعدی اور گلستانِ سعدی تحریر کی جو فارسی زبان میں تھیں ۔ ان حکایات میں آپ (رحمتہ اللہ علیہ )نے مختلف واقعات اور اپنے ساتھ سیاحت کے دوران پیش آنے والے واقعات کو نصیحت آموز انداز میں بیان کیا ۔ آپ (رحمتہ اللہ علیہ )کا ایک اور کارنامہ قرآن مجید کا فارسی زبان میں ترجمہ ہے۔

حضرت شیخ سعدی(رحمتہ اللہ علیہ) نے اپنی زندگی کے آخری ایام شیراز میں بسر کئے اور ایک سو دو کی عمر میں 691ھ میں وصال فرمایا۔آپ(رحمتہ اللہ علیہ)کو شیراز میں ہی ایک پہاڑی مقام پر مدفون کیا گیا آج(رحمتہ اللہ علیہ)کا مزار پاک مرجع گاہ خلائق خاص وعام ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔