waqiat in urdu

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ کے نام شرف الدین ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے والد بزرگوار حضرت مصلح الدین رحمۃ اللہ علیہ کا شمار نابغہ روزگار اولیاء اللہ رحمۃ اللہ علیہ میں ہوتا ہے۔ حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ ابھی کم سن ہی تھے کہ اپ رحمۃ اللہ علیہ کے والد بزرگوار اس جہان فانی سے کوچ فرما گئے۔

حضرت شیخ سعدی علیہ الرحمہ 589 ہجری میں شیراز میں پیدا ہوئے۔ آپ علیہ رحمہ نے اپنے لقب سعدی کے نام سے شہرت پائی۔ آپ علیہ رحمہ نے اپنی ابتدائی تعلیم شیراز میں ہی حاصل کی اور پھر حصول علم کے لیے بغداد تشریف لے گئے۔ بغداد میں اپ علیہ الرحمہ نے شیخ السیوخ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت علامہ ابن جوزی علیہ الرحمہ کی صحبت اختیار کی اور کسب فیض حاصل  کیا۔

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ سعدی علیہ الرحمہ کو فکر و درویشی سے خاص لگاؤ تھا اور اسی لگاؤ کی بدولت آپ علیہ رحمہ بچپن سے ہی عبادت و ریاضت میں مشغول رہنے لگے تھے۔ آپ علیہ رحمن حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ کے دست اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی اور انہی کی صحبت میں پہلی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کی اپ علیہ رحمہ نے 14 با پیادہ حج با پیادہ کیے۔

حضرت شیخ سعدی علیہ رحمہ کو سیر و سیاحت سے خاص لگاؤ تھا اور اس کے لیے اپ علیہ رحمہ نے کئی ممالک کا سفر کیا۔ آپ علیہ رحمہ نے بغداد کی شان و شوکت بھی دیکھی اور پھر اسے چنگیز خان اور ہلاکو خان کے ہاتھوں تباہ ہوتے ہوئے بھی دیکھا۔

urdu waqiat

آپ علیہ رحمہ نے کم و بیش اپنی زندگی کے 30 برس سیاحت کی۔

حضرت شیخ سعدی علیہ الرحمہ نے نصیحت آموز حکایات پر بنی کتب بوستان سعدی اور گلستان سعدی تحریر کی جو فارسی زبان میں تھی۔ ان حکایات میں اپ علیہ رحمہ نے مختلف واقعات اور اپنے ساتھ سیاحت کے دوران پیش انے والے واقعات کو نصیحت آموز انداز میں بیان کیا اپ علیہ رحمہ کا ایک اور کارنامہ قران مجید کا فارسی زبان میں ترجمہ ہے۔

حضرت شیخ سعدی علیہ الرحمہ نے اپنی زندگی کے اخری ایام شیراز میں بسر کیے اور 102 برس کی عمر میں 691 ہجری میں وصال فرمایا۔ آپ علیہ رحمہ کو شیراز میں ہی ایک پہاڑی مقام پر مدفون کیا گیا جہاں آج اپ علیہ رحمہ کا مزار پاک مر جع گاہ خلائق خاص وعام ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top