ہاتف غیب کی غوث پاک کے حق میں منادی
ایک مرتبہ محبوب سبحانی قطب یزدانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی خدمت اقدس میں 13 آدمی دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے آئے اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عربی نصرانی ہیں ہم نے قبول اسلام کا ارادہ کیا تھا اور یہ سوچ رہے تھے کہ کسی مرد کامل کے ہاتھ پر مسلمان ہو جائیں اسی اثنا میں ہاتف غیب سے آواز ائی کی بغداد شریف جاؤ اور شیخ عبدالقادر کے مبارک ہاتھ پر مسلمان ہو جاؤ۔
پس اس وقت جس قدر ایمان ان کی برکت سے تمہارے دلوں میں جا گزی ہوگا اس قدر ایمان اس زمانے میں کہیں اور میسر نہیں ہو سکتا۔