gumshuda oontni

گم شدہ اونٹنی

جنگ تبوک میں حضور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی گم ہو گئی تو ایک منافق نے مسلمان سے کہا: کہ تمہارے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تو نبی ہونے کا مدعی ہیں اور تمہیں آسمان کی باتیں سناتے ہیں پھر اسے اپنی اونٹنی کا پتہ کیوں نہیں چلتا کہ وہ کہاں ہے؟

حضور نے جب منافق کی یہ بات سنی تو فرمایا :بے شک میں نبی ہوں اور میرا علم اللہ ہی کی عطا فرمودہ ہے لو سنو! میری اونٹنی فلاں جگہ کھڑی ہے ایک درخت نے اس کی نکیل کو روک رکھا ہے جاؤ وہاں سے اس اونٹنی کو لے آؤ۔

گم شدہ اونٹنیچنانچہ صحابہ کرام گئے تو واقعی اونٹنی اسی جگہ کھڑی تھی اور اس کی نکیل ایک درخت سے اٹکی ہوئی تھی۔

(حجۃ اللہ علی العالمین)

سبق

ہمارے حضور کو اللہ نے اس قدر علم غیب عطا فرمایا ہے کہ کوئی بات آپ سے چھپی ہوئی نہیں مگر منافق اس علم غیب کے مترادف نہیں۔

ایک عقلمند بڑھیا

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top