غوث پاک حضرت عیسی علیہ السلام کی نظر میں
ایک عیسائی جس کا نام سنان تھا اس نے محبوب سبحانی قطب یزدانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی مجلس مبارک میں حاضر ہو کر عرض کیا اور اجتماع میں کھڑے ہو کر کہا کہ حضور میں یمن کا رہنے والا ہوں میرے دل میں یہ بات پیدا ہوئی ہے کہ میں دائرہ اسلام میں داخل ہو جاؤں اس پر میرا پختہ ارادہ ہے کہ میں یمن میں سب سے افضل و اعلی بزرگ کے ہاتھ پر اسلام سے مشرف ہو جاؤں.
یہ سوچ ہی رہا تھا کہ میں سو گیا اور خواب میں حضرت عیسی علیہ السلام کی زیارت ہوئی آپ نے ارشاد فرمایا:” اے سنان بغداد چلے جاؤ اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے دست حق پر اسلام میں داخل ہو جاؤ کی کیوں کی وہ اس روئ زمین کے تمام لوگوں سے افضل و اعلی ہیں”.