waqiat in urdu

غوث اعظم محبوب سبحانی محبوب مصطفی ہیں

حضرت محبوب سبحانی قطب ازدانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب اللہ تبارک و تعالی نے مجھے اپنے حبیب علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کا شرف بخشا اور ان کے الہام پر مجھے اطلاع دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اسے جانتے ہو عرض کی اے میرے پروردگار تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے تو اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا یہ حسن بن علی کی نسل سے تیرا بیٹا ہے اور اس کا نام عبدالقادر ہے.

میں نے تیرے بعد اس کو محبوب بنایا ہے اور عنقریب اس کی شان اولیاء میں ایسی ہوگی جس طرح آپ کی انبیاء میں ہے تو نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا” اے میرے بیٹے اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہم ایک دوسرے کو دیکھ کر خوش ہوئے پس تم میرے اور اللہ کے محبوب ہو میرے بعد میں میری ولایت اور محبوبیت کے وارث ہوں میں نے اپنا قدم تیری گردن پر رکھا اور تیرا قدم تمام اولیاء کی گردنوں پر ہوگا.

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top