غوث اعظم کی ولادت کا ایک عجوبہ کرشمہ
آپ کی والدہ محترمہ فرماتی ہیں کہ;
جب میرا فرزند ارجمند عبدالقادر پیدا ہوا تو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ تھی موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے لوگوں کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آیا لوگوں نے میرے پاس آ کر حضور غوث اعظم کے متعلق دریافت کیا کیا آپ نے دودھ پیا ہے یا نہیں تو والدہ محترمہ نے ان کو بتایا کہ آج میرے بیٹے نے دودھ نہیں پیا اس کے بعد تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ اس دن رمضان کی پہلی تاریخ تھی یعنی اس دن روزہ تھا ہمارے شہر میں اس وقت مشہور ہو گیا کہ سیدوں کے گھر کا ایک بچہ پیدا ہوا ہے جو رمضان شریف میں دودھ نہیں پیتا.کسی شاعر نے کیا خوب فرمایا ہے
غوث اعظم متقی ہرآان میں
چھوڑا ماں کا دودھ بھی رمضان میں