غوث پاک کا مقام کلیم اللہ کی نظر میں
حضرت غوث پاک محبوب سبحانی قطب یزدانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا کہ میں بغداد شریف میں تخت پر بیٹھا تھا کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت سے مشرف ہوا آپ سوار تھے اور ایک طرف حضرت موسی کلیم اللہ علیہ السلام تھے حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت موسی علیہ السلام کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا؛
” اے موسی کیا آپ کی امت میں بھی کوئی اس مقام کا ادمی ہے حضرت موسی علیہ السلام نے جواب میں فرمایا اس مقام کا مالک میری امت میں کوئی نہیں ہے اور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے خلعت سے نوازا۔