غوث پاک کا کلام حضرت خضر علیہ السلام سنتے تھے
ایک روز محبوب سبحانی غوث اعظم سمدانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ ممبر پر بیٹھ کر وعظ فرما رہے تھے. دوران وعظ آپ اٹھ کر چند قدم ہوا میں چلے اور زبان مبارک سے فرمایا: اے اسرائیلی ٹھہر جاؤ اور محمدی کا کلام سنو آپ سے دریافت کیا گیا کہ کیا واقعہ تھا? تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ حضرت خضر علیہ السلام یہاں سے گزر رہے تھے تو میں ان کو اپنا کلام سنانے کے لیے ٹھہرانے گیا تھا تو اپ ٹھہر گئے۔