غیرت فاروق
حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب معراج سے واپس تشریف لائے تو فرمایا: میں نے جنت میں ایک بہت بڑا محل دیکھا ہے جس کے صحن میں ایک عورت بیٹھی وضو کر رہی تھی میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے تو مجھے بتایا گیا کہ یہ محل عمر کا ہے۔
اے عمر! میں محل کے اندر جاتا مگر تمہاری غیرت کو یاد کر کے میں اندر نہیں گیا اور واپس چلا آیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں آپ پر غیرت کرتا؟ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو یا رسول اللہ! ایسا کب ہو سکتا ہے؟ پھر حضرت عمر رونے لگے۔
(مشکوۃ شریف)
سبق
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اتنے غیور تھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جو سب کے آقا و مولا ہیں آپ کی غیرت کی گواہی دے رہے ہیں پھر جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ذات گرامی پر گستاخانہ حملے کرے وہ کس قدر بے غیرت ہے۔
شاگرد یا استاد؟