فرعون کی بیٹی
فرعون کی ایک بیٹی تھی جس کو پھلبہری کا مرض تھا فرعون نے اس کا بڑے بڑے اطتبار سے علاج کرایا مگر وہ اچھی نہ ہوئی آخر پھر اس نے کاہنوں سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا: کہ اس کو شفا دریا سے ملے گی۔
چنانچہ ایک دن فرعون اور اس کی بیوی آسیہ اور فرعون کی بیٹی دریا کے کنارے بیٹھے تھے کہ حضرت موسی علیہ السلام کا صندوق بہتا ہوا آیا جب یہ صندوق فرعون کے سامنے لایا گیا اور کھولا تو موسی علیہ السلام نظر آئے جو اپنے انگوٹھے کو چوس رہے تھے فرعون کی بیوی آسیہ کو موسی علیہ السلام بڑے پیارے لگے اور اس نے انہیں اٹھا لیا اور فرعون کی بیٹی نے حضرت موسی علیہ السلام کو دیکھا تو اسے بھی یہ نورانی بچہ بڑا پیارا لگا ۔
اور اس نے آپ کے دہن مبارک کی تھوک مبارک لے کر اپنے بدن پر مل لی اس تھوک مبارک کے اثر سے فرعون کی بیٹی کا پھلبہری کا مرض فورا جاتا رہا۔
(نزہۃ المجالس)
سبق
انبیاء کرام کی تھوک مبارک دفع بلا ہوتی ہے پھر جن لوگوں کی تھوک ہماری بیماری کے خطرناک جراثیم کا گھر ہو ان نفوس قدسیہ کی مثل کیسے ہو سکتے ہیں؟