farman e rasool allah sallalhu alaihi wasllam -apne dil se inkar w badgumani ko door kar do

فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم- اپنے دل سے انکار و بدگمانی کو دور کر دو

اے میرے عزیز! حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو غور سے سنو اور اپنے دل سے انکار و بدگمانی کو دور کر دو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ بہار کی سردی یعنی مرشد کامل کی صحبت سے جسم کو ڈھانپنے کی کوشش مت کرو کیونکہ وہ تمہاری جانوں کے ساتھ وہی کرتی ہے جو موسم بہار درختوں کے ساتھ کرتی ہے یعنی ان کو نئی زندگی دیتی ہے۔

فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم-بس واردات غیب کی وہ سرمایہ بہار غنیمت ہے ان عارفوں کے لیے جو صاحب وقت ہیں دنیاوی زندگی میں فیضان حق میں ہیں موسم بہار میں ظاہری علم و عقل کے جھول اتار کر گلشن ذات کی جانب چل دے بے حجابانہ محبوب کی جانب پہنچ اور نفس وا ہوا کی خزاں سے بچ کیوں کہ وہ تمہارے ساتھ وہی سلوک کریں گے جو انہوں نے درختوں کے ساتھ کیا یعنی ان کو خشک کر دیا۔

وجہ بیان

مولانا رومی رحمت اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق اپنے دل سے انکار و بدگمانی کو دور کر دو نفس کی شر انگیزیوں سے بچو کی یہ تمہیں ذلیل و رسوا کر دے گا

پیر کامل کی صحبت کے بغیر تم نفسانی خواہشات کو پامال ہرگز نہیں کر سکتے

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top