ایک ولی اور محدث
ایک ولی ایک محدث کے درس حدیث میں حاضر ہوئے تو اس محدث نے ایک حدیث پڑھی اور کہا قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا: تو وہ ولی بولے یہ حدیث باطل سے ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرگز یوں نہیں فرمایا: وہ محدث بولے کہ تم ایسا کیوں کہہ رہے ہو؟ اور تمہیں کیسے پتہ چلا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا نہیں فرمایا ؟تو اس ولی نے جواب دیا۔
یہ دیکھو! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے سر پر کھڑے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ میں نے ہرگز یہ حدیث نہیں کہی۔
وہ محدث حیران رہ گئے اور ولی بولے: کیا تم بھی حضور اکرم کو دیکھنا چاہتے ہو تو لو دیکھ لو چنانچہ جب ان محدث نے اوپر دیکھا تو حضور کو تشریف فرما دیکھ لیا۔
(فتوی حدیثہ)
سبق
ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر ہیں مگر دیکھنے کے لیے کسی ولی کی نظر درکار ہے اور کسی کامل ولی کی نظر کرم ہو جائے تو آج بھی سرکار ابد قرار کے دیدار پر انوار کا شرف حاصل ہو سکتا ہے۔