ایک سانپ بارگاہ غوثیت میں
ایک بزرگ جن کا نام شیخ احمد بن صالح الجمیلی ہے انہوں نے بیان کیا کہ ایک دفعہ غوث پاک مدرسے میں حاضرین سے کچھ مسائل بیان فرما رہے تھے کہ ایک بہت بڑا سانپ چھت سے آپ کے اوپر گرا جس کو دیکھ کر سب حاضرین بھاگ گئے مگر آپ اپنی جگہ سے نہیں لے سانپ کے کپڑوں میں گھس گیا اور تمام بدن پر سیر کر کے گریبان سے باہر نکلا اور گریبان مبارک پر لپٹ گیا۔
مگر آپ نے بیان بند نہ کیا اور نہ ہی جسم کو جنبش دی سانپ زمین پر آگیا اور آپ کے سامنے کھڑا ہو گیا اور کچھ کہہ کر واپس چلا گیا لوگ پھر اپنی اپنی جگہ پر واپس آگئے اور آپ سے عرض کرنے لگے کہ حضور سانپ نے آپ سے کیا بات کیا آپ نے فرمایا کہ اس نے کہا میں نے بہت سے اولیاء اللہ کی آزمائش کی مگر آپ جیسا کسی کو نہیں دیکھا جیسا کہ آپ کو دیکھا ہے۔