waqiat in urdu

ایک نیکی اور روزِ محشر

قیامت کے دن ایک شخص کی میزان عمل کے دونوں پلڑے برابر ہوجائیں گے تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے تم جنت والوں میں سے نہیں ہو اور نہ ہی دوزخ والوں میں سے ہو تو اس وقت ایک فرشتہ ایک کاغذ لے کر آئے گا اور اس کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھے گا اس کاغذ میں (اف) کہی ہوگی تو یہ ٹکڑا نیکیوں پر بھاری ہوجائے گا؛ کیونکہ یہ (والدین کی) نافرمانی کا ایسا کلمہ ہے جو دنیا کے پہاڑوں سے بھی زیادہ بھاری ہوجائے گا۔

چنانچہ اس کو دوزخ میں لے جانے کا حکم کیا جائے گا، کہتے ہیں کہ وہ شخص مطالبہ کرے گا کہ اس کو اللہ تعالیٰ کے پاس واپس لے چلیں تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا اس کو لوٹا لاؤ؛ پھر اللہ تعالیٰ اس سے پوچھے گا: اے نافرمان بندے! کس وجہ سے تم میرے پاس واپس آنے کا مطالبہ کررہے تھے؟

ایک نیکی اور روزِ محشر

وہ عرض کرے گا: الہٰی آپ نے تو دیکھ لیا میں دوزخ کی طرف جارہا ہوں اور اس سے مجھے کوئی جائے فرار نہیں میں اپنے والد کا نافرمان تھا؛ حالانکہ وہ بھی میری طرح دوزخ میں جارہے ہیں، آپ والد کی جگہ میرے عذاب کو بڑھادیں اور اس کو دوزخ سے نجات دیدیں، فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہنس پڑیں گے اور فرمائیں گے تونے دنیا میں تو اس کی نافرمانی کی اور آخرت میں اس کے ساتھ نیک سلوک کیا، اپنے باپ کا ہاتھ پکڑو اور دونوں جنت میں چلے جاؤ۔

(تذکرۃ القرطبی:۳۱۹، بحوالہ: کشف علم الآخرۃ امام غزالی)

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔