ek maskhare ka dawa paigambari

ایک مسخرے کا دعٰوی پیغمبری

ایک مسخر شخص نے پیغمبری کا دعٰوی کیا اور اس نے یہ دعوی افلاس سے مجبور ہو کر کیا تاکہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا سکے وہ اپنی گفتگو میں دو جملے استعمال کرتا جس کے دو معنٰی ہوتے ایک معنی نبوت کے دعوی پر محمول ہو سکتا تھا تو دوسرے معنی کا نبوت سے کوئی تعلق نہ تھا اس نے اپنے نبی ہونے کا مطلب یہ بتایا کہ وہ اللہ عزوجل کی جانب سے اس دنیا میں آیا ہے اور اللہ عزوجل نے مجھے ملک عدم سے بھیجا ہے۔

لوگوں نے اس سے کہا! کہ عدم سے تو ہم بھی آئے ہیں اور تجھ میں ایسی کون سی خصوصیت ہیں؟

اس نے کہا! کہ بے شک تم لوگ بھی عزم سے آئے ہو مگر ایسے اندھے پن سے آﷺئے ہو کہ تمہیں نہ راستے کا علم ہے اور نہ ہی تو اپنی منزل کے متعلق جانتے ہو تم لوگ سوتے ہوئے بچے کی مانند دنیا میں آئے ہو جب کہ میں بیداری کی حالت میں آیا ہوں۔

لوگوں نے بادشاہ وقت سے مطالبہ کیا کہ اسے سزا دی جائے بادشاہ نے اسے بہت کمزور جانا اور کہ!ا یہ سزا برداشت نہیں کر سکے گا بادشاہ نے سوچا کہ اسے سزا دینے سے بہتر ہے کہ اس سے سمجھایا جائے۔

ایک مسخرے کا دعٰوی پیغمبریبادشاہ نے تنہائی میں اس سے پوچھا؟ کہ وہ کہاں کا رہنے والا ہے؟ اور کیا کام کرتا ہے اس نے کہا! میں دارالسلام ملامت کے گھر یعنی دنیا میں آیا ہوں بادشاہ نے تفریحا پوچھا کہ تو نے آج ناشتے میں کیا کھایا؟

وہ بولا: اگر میرے پاس کھانے کو کچھ ہوتا تو میں پیغمبری کا دعوی کیوں کرتا ان لوگوں میں پیغمبری کا دعٰوی کرنا ایسا ہی مشکل کام ہے جیسے پہاڑ میں سے دل تلاش کرنا۔

ان لوگوں کا یہی حال ہے اور انہیں اللہ عزوجل کے پیغام سے کچھ نسبت نہیں ہے ہاں اگر کسی حسین عورت کا پیغام ان کے پاس آئے تو یہ سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں اگر انہیں اللہ عزوجل کی جانب بلاؤ تو ناگواری محسوس کریں گے اور آخرت سے ڈرانے والے کی جان کے دشمن بن جائیں گے یہ لوگ اللہ عزوجل کے جس پیغام کو رد کرتے ہیں اور کسی دین کی حمایت نہیں کرتے انہیں اس فانی دنیا سے محبت ہوتی ہے۔

وجہ بیان

مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں ایک مسخرے کے دعوی پیغمبری کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہم لوگوں کا بھی یہی حال ہے کہ ہمیں اللہ عزوجل کی دعوت سے کچھ نسبت نہیں اور اگر کوئی حسین عورت پیغام دیتا ہوں فورا اس پیغام کو قبول کر لیتے ہیں اور اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

یہ نفس دوزخ ہے

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔