ایک جن نے غوث پاک کے حکم کی تعمیل کی
ایک شخص محبوب سبحانی غوث اعظم سمدانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض پرواز ہوا کی حضور میری بیوی کو آسیب کی شکایت ہے جس کی وجہ سے پے در پہ غشی کے دورے پڑتے رہتے ہیں مجھ پر اس وجہ سے پریشانی لاحق ہے۔
آپ نے فرمایا کہ یہ ایک جن جس کا نام خانس ہے اب جب بھی ایسی شکایت ہو تو اس کے کان میں یہ کہنا اے خانس عبدالقادر جو کہ بغداد شریف میں رہائش پذیر ہیں انہوں نے فرمایا ہے کہ سرکشی نہ کر: آج کے بعد اگر وہ آکر ایسی حرکت کرے گا تو ہلاکت میں ڈھل جائے گا اس کے بعد اس عورت کو کبھی ایسی شکایت کا سامنا نہ ہوا۔