ایک عورت پر حیا غالب آگئی
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت مردوں کے سامنے فحش گو بڑی بے حیا اور بے باک تھی۔ اس کا گزر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہوا۔ اپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک اونچے چبوترے پر ثریر کھا رہے تھے۔ اس عورت نے کہا اس کی طرف دیکھو جو بیٹھا ہوا ہے جیسا کہ غلام بیٹھتا ہے اور اس طرح کھا رہا ہے جس طرح غلام کھاتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کون بندہ مجھ سے زیادہ بندگی کرنے والا ہے؟
یہ سن کر وہ بولی کہ خود کھا رہا ہے ہمیں نہیں کھلاتا۔ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو بھی کھا لے۔ اس عورت نے کہا اپنے ہاتھ سے مجھے دو۔ چنانچہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیا اس عورت نے کہا مجھے تو اس میں سے دو جو اپ کے منہ میں ہے۔ چنانچہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیا اور اس عورت نے کھا لیا۔ اس کے بعد سے اس پر حیا غالب ہو گئی پھر مرتے دم تک اس نے کسی کو فحش نہیں پکا۔