ek aqal mand budhiya

ایک عقلمند بڑھیا

ایک عالم نے ایک بڑھیا کو چرخہ کاتتے دیکھ کر فرمایا: کہ بڑھیا ساری عمر چرخا ہی کاتا یا کچھ اپنے خدا کی بھی پہچان کی بڑھیا نے جواب دیا: کہ بیٹا سب کچھ اسی چرخہ میں دیکھ لیا فرمایا: بڑی بھی یہ تو بتاؤ کہ خدا موجود ہے یا نہیں؟ بڑھیا نے جواب دیا: کہ ہاں ہر گھڑی ہر رات دن ہر وقت خدا موجود ہے۔

عالم نے فرمایا: مگر اس کی دلیل بڑھیا بولی دلیل یہ میرا چرخہ ہے عالم نے پوچھا: یہ کیسے؟ وہ بولی! وہ ایسے کہ جب تک میں اس چرخہ کو چلاتی رہوں یہ برابر چلتا رہے گا اور جب میں اسے چھوڑ دیتی ہوں تب یہ ٹھہر جاتا ہے تو جب اس چھوٹے سے چرخہ کو ہر وقت چلانے والے کی ضرورت ہے تو یہ زمین و آسمان چاند و سورج کے اتنے بڑے چرخوں کو کس طرح چلانے والے کی ضرورت نہ ہوگی۔

بس جس طرح میرے کاٹ کے چرخہ کو ایک چلانے والا چاہیے اسی طرح زمین و آسمان کے چرخہ کو ایک چلانے والا چاہیے جب تک وہ چلاتا رہے گا یہ سب چرخے چلتے رہیں گے اور جب وہ چھوڑ دے گا تو یہ ٹھہر جائیں گے مگر ہم نے کبھی زمین و آسمان چاند و سورج کو ٹھہرے نہیں دیکھا تو جان لیا کہ ان کا چلانے والا ہر گھڑی موجود ہے۔

ایک عقلمند بڑھیامولوی صاحب نے سوال کیا: اچھا یہ بتاؤ کہ آسمان و زمین کا چرخہ چلانے والا ایک ہے یا دو؟ بڑھیا نے جواب دیا: کہ ایک ہے اور اس دعوے کی دلیل بھی یہی میرا چرخہ ہے کیونکہ جب اس چرخہ کو میں اپنی مرضی سے ایک طرف کو چلاتی ہوں یہ چرخہ میری مرضی سے ایک ہی طرف کو چلتا ہے اگر کوئی دوسری چلانے والی ہوتی تو پھر یا تو وہ میری مددگار ہو کر میری مرضی کے مطابق چرخہ چلاتی تب تو چرخہ کی رفتار تیز ہو جاتی اور اس چرخے کی رفتار میں فرق آکر نتیجہ حاصل نہ ہوتا۔

اور اگر وہ میری مرضی کے خلاف اور میرے چلانے کی مخالف جہت پر چلاتی تو یہ چرخہ چلنے سے ٹھہر جاتا یا ٹوٹ جاتا مگر ایسا نہیں ہوتا اس وجہ سے کہ کوئی دوسری چلانے والی نہیں ہے اسی طرح آسمان و زمین کا چلانے والا اگر کوئی دوسرا ہوتا تو ضرور آسمانی چرخہ کی رفتار تیز ہو کر رات دن کے نظام میں فرق آجاتا یا چلنے سے ٹھہر جاتا ہے یا ٹوٹ جاتا جب ایسا نہیں ہے تو ضرور آسمان و زمین کے چرخہ کو چلانے والا ایک ہی ہے۔ (سیرت الصالحین)

سبق

دنیا کی ہر چیز اپنے خالق کے وجود اور اس کی یکتائی پر شاہد ہے مگر عقل سلیم درکار ہے

صوفیوں کا دل تجلیات الہی کا مرکز ہے

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top