دل پیر کامل کے ہاتھ میں موم کی مانند ہوتا ہے
یقین جانو کی پیر کامل بھی حق تعالی کی طرح بغیر کسی آلہ کے عمل پذیر ہوتا ہے اور وہ بولے بغیر مریدوں کو سبق پڑھاتا ہے دل اس کے ہاتھ میں موم کی مانند ہوتا ہے کہ اس کی مہر کبھی ذلت کی مہر لگاتی ہے کبھی شہرت کی اس کے موم کی مہر آنگوٹھی پر نقش خداوندی ہے۔
پھر وہ نقش جو مرید کے اوپر ابھرتا ہے سوائے پیر کے کس کا ہو سکتا ہے وہ نقش زرگر ازلی کا نقش ہے اور یہ حلقہ کا سلسلہ جو کہ بات دیگر دوسرے حلقہ میں جڑتا چلا جاتا ہے اس پر بھی یہی نقش ہوگا۔
وجہ بیان
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ دل پیر کامل کے ہاتھ میں موم کی مانند ہوتا ہے پیر کامل بولے بغیر مریدوں کو سبق پڑھاتے ہیں اور پیر کامل جس جانب چاہے مرید کو موڑ سکتا ہے مرید کو پیر کامل کی صحبت وصل باللہ کر دیتی ہے۔
فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم- اپنے دل سے انکار و بدگمانی کو دور کر دو