didar e mahboob

دیدار محبوب

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک رات خواب دیکھا: کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ کے بدن مبارک پر دو سفید کپڑے تھے تھوڑی دیر میں وہ دونوں سفید کپڑے سبز رنگ کے ہو گئے اور اس قدر چمکنے لگے کہ نگاہ ان پر نہ ٹھہر سکتی تھی۔

پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سامنے تشریف لا کر حضرت ابوبکر سے السلام علیکم فرمایا: اور مصافحہ کیا اور اپنا نورانی ہاتھ حضرت ابوبکر کے سینے پر رکھ دیا جس کے سبب ساری قلب اور سینہ کی تکلیف دور ہوئی۔

پھر فرمایا: کہ اے ابوبکر! کیا ابھی ہم سے ملنے کا وقت نہیں آیا حضرت ابوبکر یہ بات حضور سے سن کر اس قدر روئے کہ سارے گھر والوں کو خبر ہو گئی پھر عرض کیا: یا رسول اللہ! دیکھیے آپ کی ملاقات کا شرف کب مجھے حاصل ہوتا ہے۔

حضرت ابوبکر کا فراق میں رونا سن کر حضور نے فرمایا: گھبراؤ نہیں اب ہماری تمہاری ملاقات کا وقت قریب ہے اس خواب کو دیکھ کر حضرت ابوبکر بہت خوش ہوئے۔

(سیرت الصالحین)

سبق

صدیق اکبر کو حضور سے اور حضور کو صدیق سے بڑی محبت تھی۔

تاج پوشی

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔