درویش کی منت

درویش کی منت

ایک درویش کی بیوی حاملہ تھی اس نے منت مانگی کہ اگر میرے گھر نرینہ اولاد ہوئی تو میں اپنے پاس موجود گوڈری کے علاوہ جو کچھ ہے سب صدقہ کر دوں گی وہ درویش بڑھاپے کو پہنچ چکا تھا اور اس سے قبل اس کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی اللہ عزوجل نے اس درویش کو اولاد نرینہ سے نوازا اور اس کے ہاں ایک لڑکے کی ولادت ہوئی اس درویش نے اپنی منت پوری کی اور اپنی گوڈری کے علاوہ سب کچھ راہ خدا میں صدقہ کر دیا۔

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ میں کچھ عرصہ بعد شام کے سفر سے لوٹ رہا تھا کہ میرا گزر اسی درویش کے محلے سے ہوا میں نے اس درویش کے متعلق دریافت کیا تو مجھے بتایا گیا کہ وہ درویش جیل میں ہے۔

میں نے لوگوں سے اس کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے بتایا کہ اس کے بیٹے نے شراب پی کر دنگا فساد کیا اور ایک شخص کو قتل کر کے خود بھاگ گیا شہر کے کوتوال نے اس درویش کو گرفتار کر لیا اور اس کے گلے میں توک اور پاؤں میں بھاری بیڑیاں ڈال کر اسے قید کر دیا۔

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے جب اس درویش کی حالت کے متعلق سنا تو کہا اس مصیبت کو اس نے اللہ عزوجل سے منت مانگ کر لیا پس اے اے لوگو ہوشیار اگر حاملہ عورت عقلمندوں کے مطابق سانپ پیدا کر لے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ نالائق بچہ پیدا کرے۔

وجہ بیان

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ حکایت میں ایک درویش کی منت کا قصہ بیان کرتے ہیں جو بڑھاپے میں پہنچ چکا تھا تو اللہ عزوجل نے اس کی بیوی کو حاملہ کر دیا اس درویش نے منت مانگی کہ اگر بیٹا ہوا تو میں ما سوائے گوڈری کے سب کچھ راہ خدا میں صدقہ کر دوں گا۔

اللہ عزوجل نے اسے بیٹا عطا کیا وہ بیٹا بڑا ہوا تو اس نے شراب پی کر دنگا فساد مچایا اور ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا جس پر حاکم وقت نے اس درویش کو قید کر دیا پس یاد رہے کہ اللہ عزوجل کی رضا میں راضی رہو تم منت مرادیں مانگ کر بیٹے لیتے ہو اور اللہ عزوجل کی مشیت پر راضی نہیں رہتے۔

پھر جب وہی بیٹے بڑے ہو کر تمہیں ذلیل و رسوا کرتے ہیں تو تم پچھتانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے اللہ عزوجل کی رضا میں راضی رہو اور اس کے احکامات کی تعمیل کے لیے خود کو واقف کر دو اپنی اولاد کی تربیت احسن طریقے سے کرو کہ تمہاری تربیت سے ہی اس میں نکھار آئے گا۔

جس کی نیند اس کی بیداری سے بہتر ہو اس کا مرنا اس کے جینے سے بہتر ہے

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔