برے الفاظ سے یاد کرنا غیبت ہے

برے الفاظ سے یاد کرنا غیبت ہے

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ اپنے بچپن کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ جب میں بچپن میں تھا اور اتنا چھوٹا تھا کہ میں نماز روزے کے مسائل سے ناواقف تھا میں نے ماہ رمضان کا روزہ رکھا جب نماز کا وقت ہوا تو ایک شخص سے وضو کرنے کا طریقہ دریافت کیا میرے سوال کے جواب میں اس شخص نے مجھے وضو نماز اور روزے کے متعلق تفصیل سے بیان کیا اور ان کے مسائل کے متعلق بتایا۔

جب اس کی تقریر ختم ہوئی تو بولا کہ برخوردار! یہ مسائل مجھ سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا ہمارے محلے کا امام مسجد تو بڈھا کھوسٹ ہو گیا ہے۔

اس شخص کی اس بات کا علم محلے کے معزینین کو ہو گیا وہ اس پر سخت برہم ہوئے اور کہنے لگے کہ اس بیوقوف کو وضو اور نماز کے مسائل تو یاد ہیں مگر ہمارے دین کی اس تعلیم کو بھول گیا کہ اپنے معززین کو اچھے ناموں سے یاد کرو اور یہ کی کسی کو اس کے غیر موجودگی میں برے الفاظ سے یاد کرنا غیبت ہے اور یہ ان گناہوں میں سے ایک ہے جن کے مرتکب لوگوں کو جہنم میں ڈالا جائے گا۔

مردانگی اور شرافت کی دلیل یہ ہے کہ دوسروں کے متعلق وہی بات ان کے پیٹھ پیچھے کہنی چاہیے جو ان کے منہ پر کہنے کی جرات رکھتا ہو۔

وجہ بیان

حیدر شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ یہ شکایت میں اپنے بچپن کا قصہ بیان کرتے ہیں کہ میں جب نماز اور روزے کے مسائل سے ناواقف تھا تو میں نے ایک شخص سے وضو کا طریقہ دریافت کیا اور اس شخص نے مجھے وضو کے مسائل بتانے کے بعد متکبرانہ انداز میں کہا کہ یہ مسائل مجھ سے بہتر اور کوئی نہیں جان سکتا

اور محلے کی اس مسجد کا امام بڈھا جاھل ہے اہل محلہ نے اس شخص کی سرزنش کی اور کہا کہ تو دین کے مسائل تو جانتا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ کسی کو برے الفاظ سے یاد کرنا غیبت ہے اور غیبت کے مرتکب لوگ جہنم میں ڈالے جائیں گے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ غیبت کرنے والا اپنے بھائی کا گوشت کھاتا ہے ہماری بربادی کی ایک بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی غیبت کرتے ہیں اور خود کو ان سے برتر و اعلی سمجھتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ یہ سب اللہ عزوجل کی اتا ہے اور اس کی عطا کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں۔

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت اور بزرگی سب سے بڑھ کر ہے

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔