بنی اسرائیل کی گمراہی
بنی اسرائیل نے حضرت موسی علیہ السلام کی بیعت میں فرعون سے نجات پالی اور دریا کو عبور کر کے جب پار ہو گئے تو ان کا گزر ایک بت پرست قوم پر ہوا جو بتوں کے آگے آسن مارے بیٹھے تھے اور ان بتوں کو پوج رہے تھے۔
یہ بت گائے کی شکل کے تھے بنی اسرائیل حضرت موسی علیہ السلام سے کہنے لگے: کہ اے موسی! جس طرح ان لوگوں کے لیے اتنے خدا ہیں اسی طرح ہمیں بھی آپ ایک خدا بنا دیں حضرت موسی علیہ السلام نے فرمایا: جاہلوں یہ کیا بکنے لگے ہو؟ یہ بت پرست تو بربادی اور ہلاکت کے حال میں ہیں اور جو کچھ کر رہے ہیں بالکل باطل ہے کیا میں ایک اللہ کے سوا کوئی دوسرا خدا تمہارے لیے تلاش کروں؟
(قرآن کریم)
سبق
خدا تعالی کی اتنی مہربانیوں کے باوجود جو اسے بھول جائیں اور بتوں کے آگے جھکنے پر امادہ ہو جائیں ان کی گمراہی جہالت میں کیا کلام ہے۔