bakhatar hakim ke bete

باختر حاکم کے بیٹے

باختر کے حاکم کے دو بیٹے تھے اور دونوں ہی فنون سپہ گیری میں ماہر شہ زور اور حوصلہ مند تھے حاکم نے محسوس کیا کہ میرے بعد ان دونوں کی کوشش ہوگی کہ وہ حکومت پر قابض ہوں اور یوں دونوں ایک دوسرے کے قتل کے در پہ ہوں گے۔

اس نے جب تمام پہلوؤں پر غور کیا تو اس نے ارادہ کیا کہ ملک کو دو حصوں میں برابر تقسیم کر کے ان دونوں کو حکومت سونپ دی جائے اور انہیں نصیحت کی جائے کہ یہ اپس میں متحد رہیں اور بوقت ضرورت ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں کہ اس میں انہی  دونوں کی بھلائی ہے۔۔

باختر کے حاکم کے دونوں بیٹے اپنی عادتوں میں ایک دوسرے کے مختلف تھے ایک بیٹا خدا ترس اور خوش اخلاق تھا تو دوسرا بیٹا سخت گیر اور لالچی تھا باپ کی زندگی میں دونوں بھائیوں کے درمیان بظاہر کوئی اختلاف پیدا نہ ہوا کیونکہ دونوں باپ کے سایہ شفقت میں تھے مگر جب باپ کی وفات ہوئی تو دونوں کا مزاج کھل کر سامنے آگیا۔

پہلا بیٹا جو خدا ترس اور خوش اخلاق تھا اس کو اپنے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ملک میں باغوں کا جال بچھ گیا اور کھیت غلے کے انبار لگانا شروع ہو گئے عوام اس کی تعریف کرتے نہ تھکتے تھے اور اس کی لمبی عمر کے لیے دعائیں مانگا کرتے تھے۔bakhatar hakim ke beteدوسرا بیٹا جو کہ لالچی اور سخت طبیعت کا مالک تھا اسے ہر وقت یہی فکر لاحق رہتی تھی کہ کس طرح وہ اپنا خزانہ بھر لے اس نے اپنی لالچی طبیعت کی وجہ سے عوام الناس کا جینا دوبھر کر دیا اور لوگ اپنے گھر اور زمینیں چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ لیتے گئے جب ہمسایہ ملک کے بادشاہ کو اس ملک کی زبوں حالی کا علم ہوا تو اس نے اس پر چڑھائی کر دی اور اس ملک پر قبضہ کر لیا۔

وجہ بیان

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں باخطر حاکم کے دو بیٹوں کا قصہ بیان کر رہے ہیں جو طبیعت میں ایک دوسرے کی ضد تھے حاکم نے مرتے وقت ملک میں دونوں میں تقسیم کر دیا جو بیٹا نیک فطرت تھا اس کی رعایہ اس سے خوش تھی اور جو بیٹا بد خصلت تھا اس کی رعایہ اس سے نالا تھی

بد خصلت کی بری عادتوں اور حکومتی امور میں عدم و دلچسپی کو ہمسایہ ملک کے بادشاہ نے محسوس کر لیا اور اس نے اس کے ملک پر قبضہ کر لیا بس یاد رکھنا چاہیے کہ نیکی کا اجر نیکی اور بروں کا اجر برا ہے جو بو گے وہی کاٹو گے ہر شخص کو اس کے اعمال کے مطابق آخرت میں پھل ملے گا جن کے اعمال نیک ہوں گے وہ یقینا جنت کے مستحق ہوں گے اور جن کے اعمال برے ہوں گے وہ جہنم کا ایندھن بنیں گے

معمولی سی نیکی کا بڑا فائدہ

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top